لاہور(کلچرل رپورٹر) انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ہر سال کی طرح سال 2019 کی بھی سرچ کردہ شخصیات، فلموں، سپورٹس اور چیزوں کی فہرست جاری کردی۔ گوگل ہر سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہی یہ فہرست جاری کرتا ہے ۔گوگل نے پاکستان کے حوالے سے بھی چیزوں، شخصیات‘ سمیت ’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں‘ کی فہرست جاری کی ،شخصیات میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی 10 ویں نمر پر رہیں ۔پاکستان ایئر فورس کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن ، ڈرامے ’عہد وفا‘ میں شاندار اداکاری پرکم عمر علیزہ شاہ ،بولی وڈ کی سارہ علی خان،کرکٹر بابر اعظم ، مرحوم چاکلیٹی ہیرو کا درجہ رکھنے والے وحید مراد ،داکارہ حمزہ علی عباسی سے شادی کے رشتے میں بندھنے والی اداکارہ نیمل خاور کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ۔