گگومنڈی(نامہ نگار) گگومنڈی میں چوردکان کے تالے توڑکر40تولے سونا، 100 تولے چاندی اور15لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزصبح پانچ بجے کے قریب 4چورسکول بازارمیں موجود نیو شاکرجولرزکی دکان کے تالے توڑکرلاکرالماری کارمیں ڈال کر چوری کرکے لے گئے بتایاگیاہے کہ لاکرمیں40تولہ طلائی زیورات،100تولہ چاندی اور15لاکھ روپے نقدی موجودتھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔