گگومنڈی، ملتان (نامہ نگار، جنرل رپورٹر ) گگومنڈی میں اوباش شخص نے 14سالہ لڑکے سے بدفعلی کرڈالی، نواحی گاؤں251 ای بی کارہائشی لڑکا کھیتوں سے واپس اپنے گھرجارہاتھا مرتضے ٰ نے زبردستی اسے اپنے احاطہ میں لے جاکرزیادتی کانشانہ بناڈالا، محمدشفیع جموں کے بیٹے سے بشیر کے بیٹے مرتضی نے زیادتی کی اور فرار ہوگیا، مقدمہ درج کرلیا گیا، ملتان میں ڈاکٹر نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج کرلیا گیا، عمران نے بستی ملوک پولیس کو درخواست دی کہ اس کا نوعمر بیٹا ڈاکٹر لقمان سے دوائی لینے جسے اس نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔