فیصل آباد(گلزیب ملک)پانچ سالوں کے دوران دہشتگردی واقعات کے دوران قومی سلامتی اداروں سے وابستہ ڈیڑھ ہزار جوانوں سمیت تین ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ۔نیکٹا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2015 سے لیکر 13 ستمبر 2020 کے دورانیہ میں ملک دشمن عناصر کی طرف سے کیے جانیوالے دہشت گردی کے 3 ہزار990 واقعات پیش آ ئے ، جن کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار384 شہری شہید ہو ئے ، دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات بلوچستان میں پیش آ ئے ہیں جنکی تعداد 1 ہزار435 بتا ئی جا تی ہے ، دہشت گردی کے واقعات میں دوسرے نمبر پر خیبر پختونخوا رہا جہاں پیش آ نے والے واقعات کی تعداد1 ہزار48تھی اسی طر ح فاٹا میں پیش آ نے والے واقعات کی تعداد892 ،سندھ میں پیش آ نے والے واقعات کی تعداد371 ، پنجاب میں تعداد180 ،گلگت بلتستان میں تعداد 25 ،آ زاد و جموں کشمیر میں 23 اور اسلام آ باد میں تعداد 16 بتائی جا تی ہے ، ان تمام واقعات میں ڈیڑھ ہزار کے قریب فوجی افسر و جوان بھی شہید ہوئے ۔