خوشبو دار گھر ہم سب کو اچھا لگتا ہے لیکن ائیر فریشنر کا خرچہ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم بار بار اسے استعمال نہیں کرپاتے۔آئیے آپ کو گھر میں ائیر فریشنر بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں اور ایک بارگھر پر بنانے کے بعد آپ بازار والا فریشنر استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔

:اجزاء

بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

(دو کپ پانی (500ملی لیٹر

:ترکیب

تمام اجزاء کوایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور بعد میں اسے نطار لیں اور کسی بھی سپرے والی بوتل میں ڈال کر استعمال کر یں اور پورے گھر کو معطر بنائیں۔ہمارے گھر میں اور خاص طور پر کچن میں بہت سی ایسی اشیاء با آسانی مل سکتی ہیں جن کا اگر سمجھداری سے استعمال کیا جائے تونہ صرف ہم اپنے گھر اور دفتر کی نا گوار بو کو کم کر سکتے ہیں بلکہ سہانی خوشبو اور مہکی فضائیں ہر سو پھیلا سکتے ہیں۔

ٹی بیگز سے ناخوشگوار بوکاخاتمہ:

استعمال شدہ ٹی بیگز سے آپ ناخوشگوار مہک کا خاتمہ بھی کرسکتے ہیں کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ جس جگہ ڈسٹ بن رکھا ہواس کے اطراف یا پھر سنک کے اردگرد اور گھر کا وہ حصہ جو بہت عرصہ سے بند ہوں ان میں ایک ناگوار قسم کی مہک آنے لگتی ہے جو بڑھتے بڑھتے ناگوار بو میں تبدیل ہوجاتی ہے اس صورت حال سے چھٹکارہ پانے کے لیے آپ استعمال شدہ ٹی بیگز کو خشک کرکے ریفریجریٹر میں رکھ دیں تاکہ ان کی خوشبو برقرار رہے(اس سلسلے میں جسمین یا چمولی ٹی بیگز زیادہ فائدہ مند ہوسکتے ہیں) اس کے بعد ان خشک ٹی بیگز کو نکال کر ڈسٹ بن کے نچلے حصہ اور جہاں جہاں سے بدبو آرہی ہو اس کے اطراف یا نیچے پھیلا دیں۔ بدبو فوراً ختم ہوجائے گی اور آپ کی مطلوبہ جگہ خوشگوار خوشبو سے مہک اٹھے گی۔

بہترین ائیر فریشنر

اپنے گھر، دفتر یا گاڑی میں ائیرفریشنر کے لیے آپ استعمال شدہ ٹی بیگز سے کام لے سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کسی اچھے ٹی برانڈ کے استعمال ہو چکے بیگز کو اچھے Essentialآئل میں ڈبو کر انہیں کمرے، دفتریا پھر گاڑی میں ہینگ کرلیں۔ چائے کی پتیوں میں قدرتی طور پر بدبو کو جذب کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے اس لیے یہ قدرتی ائیر فریشنر آپ کے گھر، دفتر، گاڑی کو خوشبو سے بھردے گا۔