امین پور بنگلہ، رحیم یار خان(نمائندہ92نیوز، خصوصی رپورٹر) مختلف مقامات پر گھریلو جھگڑوں پر چار بچوں کی ماں سمیت دو افراد نے خودکشی کر لی۔ امین پور بنگلہ کے تھانہ لنگرانہ کے علاقہ موضع رسالو کے رہائشی منصب دار کی بیوی انور بی بی نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، انور بی بی چار بچوں کی ماں تھی ۔ پولیس تھانہ ساندل بار نے لاش پورسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ، رحیم یار خان میں راجن پور کلاں کے رہائشی 60 سالہ جام پٹھان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلا سپرے پی کر موت کو گلے لگا لیا۔