لندن( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اکثر اوقات ایسی دلچسپ خبریں سامنے آتی ہیں جو حیران کن ہونے کے ساتھ پریشان کر دینے والی بھی ہوتی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں گھر میں اونچی آواز سے بات کرنے پر آپ مجرم قرار دئیے جاسکتے ہیں، یہ ایک ایسا جرم ہے جس کے نیتجے میں آپ پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے ۔ جی ہاں اس طرح کی خبر برطانیہ سے آئی ہے ۔ لندن کی مقامی کونسل کی جانب سے شہری کمیونٹی پروٹیکشن نوٹس جاری کیا گیا جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ اپنے ہی گھر میں تیز آواز سے بات کرنے یا جھگڑا کرنے سے پڑوسی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے گھر میں ہونے والے جھگڑے یا تکرار سے پڑوسی زرا بھی متاثر ہوا تو ایسے شخص (مرد یا عورت) کو پولیس تحویل میں لے گی اور پھر اُس پر 2500 پاؤنڈ (پانچ لاکھ روپے ) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔برطانیہ کی سابق وزیراعظم تھریسامے نے 2014 میں حکم نامہ جاری کیا تھا۔