نیو جرسی(ویب ڈیسک) حادثے ، بیماری یا عمر رسیدگی کے نتیجے بہت سے لوگوں کے گھٹنوں میں مستقل درد رہنے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ مستقل اذیت میں مبتلا رہتے ہیں۔ اب امریکی ماہرین نے اس مسئلے کا حل ایک مصنوعی کرکری ہڈی (کارٹلیج) کی شکل میں ایجاد کرلیا ہے جو ابتدائی آزمائشوں کے دوران بہت مضبوط، لچک دار اور پائیدار ثابت ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گھٹنوں کے جوڑ پر ایک خاص طرح کی چکنی اور لچک دار بافت ہوتی ہے ۔