لاہور(سپورٹس ڈیسک) سری لنکن آل رائونڈر تھیسارا پریرا نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی ہے ۔ تھیسارا پریرا کا نام سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے سامنے آنے والی ان 10کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل تھا جنہوں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پاکستان آنے سے انکا ر کیا تھا ۔اپنے ایک مداح کی جانب سے ملک کی نمائندگی کرنے سے زیادہ کیریبین پریمیئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دینے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے پریرا نے لکھا کہ جب میں کیریبین لیگ کھیلنے کیلئے وہاں موجود تھا تو مجھے ڈینگی بخار ہوگیا تھا ،کوئی وجہ ہی نہیں تھی کہ میں کسی کو سپورٹ کرتا۔