بغداد(این این آئی)پیشگی ویزا شرط پر ترکی نے عراق کیلئے پروازیں منسوخ کردیں،عراق کے فیصلے کے جواب میں ترکی کے اقدام سے ہزاروں شہری پھنس گئے ۔عراق کی حکومت نے ترکی کے شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط عائد کر دی ہے ۔ یہ فیصلہ یکم اگست سے نافذ العمل ہو گیا ہے ۔بغداد حکومت نے یہ اقدام ترکی کے فیصلے کے جواب میں کیا جس کے تحت ترک حکومت نے عراقیوں شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط لازم کر دی ہے ۔