مکرمی !پاکستان کے عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ایک طرف ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے تو دوسری طرف اشیائے خوردونوش اور روزانہ استعمال میں آنے والی دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی قابو سے باہر ہیں۔ گیس کی قیمت میں اوگرا نے 47 فیصد مزید اضافہ کردیا ہے۔ دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ادویات کی قیمتیں پہلے ہی آسمان سے باتیںکررہی ہیں اور حکومت کی تمام تر بڑھک بازی کے باوجود ادویات کی قیمتیں اس حد تک کم نہیں ہوئیں جس کا حکومت نے دعویٰ کیا تھا۔ حکومت مسلسل تیل کی قیمتیں بھی بڑھاتی جارہی ہے۔میری حکام بالا سے التماس ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے ختمے کے لیے اقدامات کرین اس سے پہلے کہ فاقوں اور افلاس کے مارے غریب بغاوت پر اتر آئیں ۔ (رانا علی رضا)