لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالہ سے گزشتہ روز بھی کارروائیاں جاری رکھیں، ڈی سی نے کہا کہ248 مقامات کو چیک کیا گیااور43 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور64 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ 16 ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا ہے اور16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہیں۔ دوسری جانب ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے نجی فارم ہاؤس پر جاری شادی کے فنکشن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی اوراضافی کھانے کو ضبط کر کے ایف آئی آر کا اندراج کرا دیا، دریں اثنا ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن،کینٹ اور شالامار ٹائون نے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کیے اور صفائی کی ہدایت کی۔