فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) کوہ نور پلازہ کے نواح میں ذہنی توازن درست نہ ہو نے کی بنا پر شہری ٹاور پر چڑھ گیا ، موقع پر آ نے والی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے مخبوط الحواس شہری کو ٹاور سے اتارا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ذہنی توازن درست نہ ہو نے کی وجہ سے ثقلین نامی شہری کوہ نور پلازہ کے عقب میں واقع ٹاور پر چڑھ گیا اسی دوران ہنگامی کال پر آ نے والی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر اسکو ٹاور سے اتارنے کے بعد طبی امداد دیتے ہو ئے گھر بھجوا دیا ۔