لاہور (کامرس رپورٹر) تاجر رہنماچوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو امسال موسم سرما میں گیس بحران سابقہ بحرانوں سے سنگین ہوگا۔ملک میں گیس کی پیداوار مسلسل کمی کاشکار ہے اس لیے موسم سرما میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے پاک ایران گیس منصوبہ فی الفور مکمل کیا جائے ۔اس منصوبہ کے تحت ایران نے اپنی سرحد تک گیس پائپ لائن کی تنصیب مکمل کرلی ہے لیکن پاکستان میں یہ عمل التواء کا شکار ہے ۔