مکرمی!دیکھنے میں آرہا ہے کہ پاکستان بھر میں سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے صبح کے ناشتے سے لے کر رات کے کھانے تک عوام پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور اس کی وجہ سے گیس سلنڈر اور گیس کمپریسرز کا استعمال بڑھ جاتا ہے جو کہ انسانی جان کے لئے بھی جان لیوا ثابت ہوتاہے ۔ گیس کمپریسر کے استعمال کے روک تھام پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ اس کی بدولت چند گھرانوں کے چولہیاور ہیٹر تواُٹھتے ہیں مگر باقی گھروں میں گیس کھانا بنانے کے لیے بھی میسر ہیں ہوتی اور اُن کو بازار سے کھانے بینے کے لئے بندوبست کرنا پڑتا ہے جو کہ آج کے مہنگائی کے دور میں ایک اضافی بوجھ بن جاتا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ حکام کو خاص طور پر قانون سازی کر کے گیس کمپریسر استعمال خاص طور پر گھروں میں روک دینا چاہیے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنا چاہیے یا پھر چند ماہ کے لئے اُن لوگوں پر جو کہ گیس کمپریسر استعمال کر رہے ہوں کی گیس کنکشن معطل کر دینا چاہیے تاکہ اس کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو خصوصی علی الصبح یا شام کے اوقات میں ازخود علاقوں میں جا کر کاروائی کرنی چاہیے تاکہ صورت حال بہتر ہو سکے ۔دوسری طرف عوام کو بھی سوچنا چاہیے کہ گیس کمپریسر ز کا استعمال سے دوسروں کے حق تلافی ہوتی ہے لہذا اس سے اجتناب کریں تاکہ دوسروں کے گھروں میں بھی چولہے جل سکیں۔ (ذوالفقار علی بخاری،والپنڈی )