لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران نے گیس کی قیمتوں میں 200فیصد تک اضافے کے مجوزہ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہر طبقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام پر آئے روز بجلی اور گیس کے بم گرا رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دس ماہ میں عوام سمیت ہر طبقے پر اس قدر بوجھ ڈال دیا گیا ہے کہ ان کے لئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے ۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ہر شعبے پر اثرات ہوتے ہیں ۔