لاہور (نیٹ نیوز) جنوبی کورین فنکار پی ایس وائے کے 2012 میں ریلیز کئے گئے گانے گینگنم سٹائل نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی تھی، یہ گانا بہت مقبول ہوا تھا اور ہر کوئی اس کی نقل کرتا نظر آا تھا۔اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے یوٹیوب پر اب تک 4 ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔گانے نے ریلیز ہونے کے ساڑھے 8 سال بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔ یہ کورین زبان کی پہلی ویڈیو ہے جس نے یوٹیوب پر مقبولیت کے تمام تر ریکارڈز توڑے ہیں، اس سے پہلے کسی بھی کورین میوزک ویڈیو پر 4 ارب ویوز نہیں آئے ۔