لاہور ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ، فیصل آباد ( نیوز ایجنسیاں ، خصوصی رپورٹر) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کورونا کے باعث حکومت کی رعایتی مارکس پالیسی کے تحت تمام بورڈز میں 99 فیصد سے اوپر طلبہ پاس قرار دے دئیے گئے ۔ لاہور بورڈ کے تحت گیارہویں کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تباسب 99 اعشاریہ دو ، دو فیصد رہا۔سالانہ امتحان میں ایک لاکھ پچپن ہزار دو سو پچاسی امیدواراں نے شرکت کی تھی ۔ امیدواروں میں سے ایک لاکھ چون ہزار ستتر امیدواران کامیاب ہوئے ۔ایک ہزار 210امیدوار کامیاب نہ ہو سکے ۔جس کے بعد امتحان میں کامیابی کا تناسب ننانوے اعشاریہ دو ،دو فیصد رہا۔ فیصل آباد بورڈ انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کے مطابق امتحانات میں 90 ہزار 7 سو 76 طلباء نے شرکت کی ، 90 ہزار ایک سو بانوے طلبا کامیاب قرار پائے ۔ کامیابی کا تناسب 99اعشاریہ 36 فیصد رہا ۔ تعلیمی بورڈ ملتان نے گیارہوں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔کامیابی کا مجموعی تناسب 99.41رہا۔68179 نے امتحان دیا۔67780 پاس قرار پائے ۔ تعلیمی بورڈ سرگودھا نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں )جماعت کے سالانہ امتحان 2021کے نتیجے کا اعلان کر دیاگیا ۔ امتحان میں کل 47ہزار 790امیدواران نے حصہ لیا جن میں سے 47ہزار 463امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ کامیاب امیدوار وں کا تناسب 99.32فیصد رہا ۔ ساہیوال بورڈ کے تحت گیارہویں کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 99.22 فی صد رہا۔سالانہ امتحان 2021 میں کل 37770 طلباء نے امتحان دیا جس میں سے 37476 امیدوارکامیاب ہوئے ۔ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ میں کامیابی کا تناسب99.33فیصد رہا،33امیدواروں نے 100فیصد نمبر حاصل کئے ۔49892امیدوار کامیاب ہوئے ۔تعلیمی بورڈ بہاولپور امتحانی نتائج گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 99.31 فیصد رہا ،امتحان میں 50692امیدواران نے شرکت کی ۔50344امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی بورڈ کے گیارہویں کے نتائج کے مطابق 62646اُمیدواران شامل امتحان ہوئے ، 62115اُمیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.15 فیصد رہا ۔