گوئٹے مالا سٹی (نیٹ نیوز)وسطی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں ہزاروں افراد نئے مالی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں فنڈنگ میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ، مظاہرین نے قومی پارلیمان کو آگ لگا دی،مشتعل افراد نے پولیس پر پٹرول بم بھی پھینکے ۔تفصیل کے مطابق گوئٹے مالا میں ہزاروں افراد کفایت شعاری پالیسی نامنظور کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے ۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔