اسلام آباد (92نیوز رپورٹ )کے پی کے میں برطرف صوبائی وزیر شکیل احمد نے 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے سازش کے الزام کی تردید کرتا ہوں ،نہ کوئی گروپنگ ہورہی تھی اور نہ ہی کوئی گروپ موجود ہے اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا ہے ،کسی نے کسی کیخلاف کوئی سازش نہیں کی،ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں وزیر اعلیٰ ، وزیر اعظم اور تمام وزرا پر مکمل اعتماد ہے ،کچھ بندوں کی خواہش تھی کہ یہ تین بندے کابینہ میں نہ رہیں،ہمارے برطرف ہونے سے ان کی خواہش پوری ہوگئی ،تحریک انصاف میں تھا اور رہوں گا۔ انہوں نے کہاہم نے 2013اور 2018میں کرپشن ختم کرنے کے نعرے پر ووٹ لئے تھے ،جہاں بھی غلطی ہوئی ہم نے اس کی نشاندہی کی،آئندہ بھی کرینگے ،کچھ جگہوں پر کرپشن ہورہی تھی،خان صاحب اور تحریک انصاف کا وژن ہے کہ جہاں کرپشن ہو ،وہاں پر ہم آواز اٹھائینگے ۔