لاہور(کلچرل رپورٹر) شہنشاہ غزل مہدی حسن کی سالگرہ کی مناسبت سے لاہور میں شاندار تقریب سجائی گئی، گلوکار عارف لوہار ،اداکارہ میرا سمیت شوبز ستاروں کی بھرپور شرکت ،فلم سٹار موسیٰ خان نے بطور ڈائریکٹر مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکی مشہور غزل کا ویڈیو مکمل کرلیا۔اس موقع پر ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ مہدی حسن کی غزل کو نیو سنگر شہروز اباس نے گایا ہے ۔اس موقع پر گلوکار عارف لوہار اور میرا کا کہنا تھا کہ مہدی حسن ہماری پاک دھرتی کا وہ عظیم سرمایہ ہیں جو ہمارے درمیان ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ اس موقع پر معروف اداکارراشد محمود، انیقا علی، سورج بابا، بازل فردوس، عبدالمنان، ذوالقرنین، موسی خان، شاہد عزیز سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔