لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم ساز چودھری شہزاد علی نے گانے چوری کرنے پر معروف ڈرمر فرہاد ہمایوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔شہزاد علی عرف شہزاد ماہیا نے 9سال بعد فلم چوڑیاں کے گانے چوری کرنے پر تھانہ غالب مارکیٹ میں درخواست دی ہے ۔ درخواست میں شہزاد علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم چوڑیاں 1998 میں بنائی، جس کے تمام حقوق کی ملکیت میرے پاس ہیں۔درخواست کے مطابق معروف ڈرمر فرہاد ہمایوں نے فلم چوڑیاں کے گانے ’’نیڑے آظالما‘‘ کی ملکیت سے متعلق جعلی دستاویزات تیار کررکھی ہیں۔شہزاد علی کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات کی بنیاد پر فرہاد ہمائیوں نے 2011 میں بلا اجازت غیر قانونی طور پر گانا گایا۔ جب کہ فلم چوڑیاں کے گانے کے تمام بول اور میوزک چرایا گیا۔ درخواست میں جعلی دستاویزات بنانے والوں کو طلب کرکے مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے ۔