14 اگست 1947 ء 27 رمضان المبارک کو ایک آزاد،خود مختار اسلامی ریات نصیب ہوئی جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں۔ 28 مئی 1998 ء پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے باعث فخر دن تھا جب اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کے ممالک کی پہلی ایٹمی قوت بنا۔پاکستان سمیت ترکی،افریقی مسلم ممالک،ا نڈونیشیا حتیٰ کہ سودیت یونین سے الگ ہوکر آزاد مسلم ریاستوں کے لوگ بڑی آن شان سے یہی کہتے تھے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا ایسا ہی ہے جسے ہم خود ایٹمی قوت بن گئے ہیں کیو نکہ مسلمان عقیدے کے اعتبار سے یک جان،جسد واحدہیں 28 مئی 1998 ء جب چاغی کے علاقہ میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو ملک کی فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ادھر ملت اسلامیہ پاکستان کا ہر طبقہ سجدہ شکر، نوافل اور ملی جذبات کا اظہار کر رہا تھا تو امریکہ اسرائیل اور مشرقی بارڈر پر بھارت و بھارتی فوج کے اوسان خطا ہو گئے۔امریکہ بھی پاکستان کے کامیاب ایٹمی دھماکے کو برداشت نہ کر سکا اور فورا ہی پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں اور امریکہ، یورپی،بھارتی چینلوں نے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کو اسے اسلامی بم قرار دے دیا ۔ماضی کی تلخیاں بھلا کر ہمیں پھر سے ایک ہو جانا چاہیے لیکن یہ طبقات سن لیں کہ ہم اس پاک سر زمین پر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔پاکستان کی بری،بحری،فضائی افواج نے پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذارانے اس لیے نہیں پیش کیے تھے کہ یہاں بھارت کی بالا دستی کے قصیدے سنائے جائیں۔ اسے بڑا ملک قرار دے کر ہمارے اوپر رعب جمایا جائے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پر امن،پاکستان سمیت دنیا کے تحفظ کی ضمانت ہے۔امریکہ بھارت انسانیت کے قاتل ہیں۔پوری قوم 28 مئی کو یوم تکبیر پر مساجد میں خصوصی نوافل میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں اپنے عسکری اداروں سے والہانہ محبت،شہدا کے مرقد پر فاتحہ خوانی اور قومی پرچم سے لبریز ریلیوں کا انعقاد کریں 28 مئی کے حوالے سے یہ بھی تحریر کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنے کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کی تحریک ملک بھر میں عروج پر رہی جس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے ملک میں شاندار ریلیاں نکالی اور قومی سلامتی کے اداروں سمیت ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کی اازادی،قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جان بھی کام آجائے تو یہ فخر کی بات ہے۔پاکستان پائندہ باد،افواج پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام زندہ باد۔پاکستانی قوم 28 مئی کو یوم تکبیر کے طور پر منائے گی اور پاکستان کے دشمن یوم تکلیف کے طور پر کڑھے رہیں گے۔انشاء ا للہ پاکستان کا دشمن ہی بے نام و نشان ہو گا۔ امریکہ پاکستان کی آزاد خود مختاری،قومی سلامتی پر حملہ آور ہے حکمران یہ نوشہ دیوار پڑھ لیں امریکہ پاکستان کا دوست کے روپ میںبدنمادشمن ہے۔ہمارے حکمران ترکی کے حکمرانوں کا طرز عمل اپنائیں ترکی کے صدر جب طیب اردوان نے سامراجی طاقتو کو للکاراکہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ہمارے حکمران اس سے عاجز نظر آتے ہیں۔(فرحان شوکت ہنجرا)