تہران( آن لائن )ہاتھ سے بنے ایرانی برانڈ قالینوں کی عالمی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ایران نیشنل کارپٹ سینٹر کی سربراہ فرشتہ دستپاک نے ہاتھ سے بنے ایرانی برانڈ قالینوں کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار سے ایرانی قالینوں کی عالمی طلب میں اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کسٹم کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہاتھ سے بنے اسی فی صد ایرانی قالین بیرون ملک برآمد کیے جا رہے ہیں اور صرف بیس فی صد ایسے قالین اندرون ملک فروخت ہوتے ہیں۔فرشتہ دستپاک نے کہا کہ چین نے بھی ہاتھ سے بنے ایرانی برانڈ قالینوں کی درآمد میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور حال میں ایرانی قالینوں کی ایک نمائش بھی چین میں لگائی گئی تھی۔