اسلام آباد(نامہ نگار،سٹا ف رپورٹر،سپیشل رپورٹر، نیوزایجنسیاں ) وفاق نے ایس ایس پی عصمت اﷲ جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے فیصلہ کو چیلنج کردیا ہے ۔ گزشتہ روزوفاق نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلہ کیخلاف ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو ایف آئی آر میں خاص کردار کیساتھ ملزم نامزد کیا گیا، انکا جرم ثابت کرنے کیلئے شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں۔ استدعا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔دریں اثنا تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی بریت کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل پر شدید مذمت کی ہے ۔ سینئر مرکزی رہنما تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ن لیگ کی خصلت ہے ۔عمران خان جیسے قومی ہیرو پر دہشتگردی کا مقدمہ قائم کرنے سے پہلے ن لیگ کی قیادت کو سوچنا چاہئے تھا۔ بریت فیصلہ چیلنج