لاہور(سپورٹس رپورٹر، 92 نیوز ) پاکستان سپر لیگ فائیو کے ملتوی ہونے والے میچز اور بغیر شائقین کے ہونے والے میچز کے ٹکٹس کی رقم کی واپسی کا فیصہ کرلیا گیا ہے جو آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔پاکستان سپر لیگ فائیو کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی دو مرحلوں میں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں واش آؤٹ ہونے والے میچ اور بغیر تماشائیوں کے کھینے جانے والے میچوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے ۔ٹکٹ ری فنڈ کا عمل آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف کوریئر سینٹر پر شروع ہوگا، جبکہ دو ہفتے بعد پلے آف کے ملتوی ہو نے والے تین میچز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔