اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)آئی ایم ایف نے تجارتی خسارہ میں مزید کمی ،ٹیکسز نظام کو سہل اور کاروبار شروع کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیکنیکل ٹیم اور وزارت تجارت کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکام نے تجارتی خسارے میں کمی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ آئی ایم اید ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹیکس اصلاحات پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کو تجارتی اعدادوشمار، درآمدات، برآمدات اور تجارتی خسارے پر بریفنگ دی گئی۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹیم کو مینوفیکچرنگ کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔مشیر تجارت نے آئی ایم ا یف ٹیکنیکل ٹیم کو برآمدات بڑھانے اور نئی ٹیرف پالیسی بنانے کے حوالے سے بھی بتایا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجارتی خسارے میں کمی پر وزارت تجارت کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی ایم ایف