لاہور،کراچی(جنرل رپورٹر،92نیوزرپورٹ)آئی ایم ایف کے مرتضیٰ سیدکوڈپٹی گورنرسٹیٹ بنک لگادیا گیا، مرتضیٰ سیدکو3سال کیلئے ڈپٹی گورنرتعینات کیاگیا،مرتضیٰ سیداس سے قبل آئی ایم ایف میں ڈپٹی ڈویژن چیف کے عہدے پرکام کررہے تھے ،2004سے آئی ایم ایف میں مرتضی سیدسٹریٹجی،پالیسی اورریویو ڈیپارٹمنٹ میں تھے ،مرتضیٰ سیدڈپٹی ریذیڈنٹ نمائندہ آئی ایم ایف برائے چین بھی رہ چکے ہیں۔ادھر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے 13انتظامی ڈاکٹروں کے تقررو تبادلے کر دیئے ۔ڈاکٹر کامران پرویز میر کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر آئی آر ایم این سی ایچ گوجرانوالہ اور ڈاکٹر صوفیہ بلال کو تبدیل کر کے ڈی ایچ او گوجرانوالہ،ڈاکٹر مبشر لطیف احمد کو ڈی ایچ او قصور، ڈاکٹر طارق محمو د کو ڈ ی ایچ او بہاولپور، ڈاکٹرنبیل سلیم کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں ، ڈاکٹر سعید بن سعید کو ڈی ایچ او ساہیوال ، ڈاکٹر شہزاد خلیل کو ڈی ایچ او چینوٹ ، ڈاکٹر کامران واجد کو ڈی ایچ او ننکانہ ، ڈاکٹر ساجد اختر کو ڈی ایچ او رحیم یار خان ، ڈاکٹر الیاس کو ڈی ایچ او منڈی بہا ؤ الدین تعینا ت کر دیاگیا۔ ڈاکٹر ضیاء الحسن کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور انہیں محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر فیاض کریم لغاری کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کر دیا گیا اور ڈاکٹر سلیم لغاری کو ڈی ایچ او ملتان تعینات کیا گیا ۔