کراچی ( 92 نیوزرپورٹ) کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے سٹیٹ بینک کے قوانین ترمیم کے فیصلے پرشدیدتحفظات کا اظہار کردیا ، بزنس کمیونٹی کاموقف ہے کہ سرکاری اداروں کے قوانین میں ترمیم اور تقرریاں حکومت پاکستان کے فیصلے سے ہونا چاہئے ،آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لینا ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے ،حکومت کو فوری نظر ثانی کرنا چاہئے ،تاجراورصنعتکاروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف ورلڈ بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کو خوش کرنے کے بجائے عوام اور بزنس کمیونٹی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے تاکہ معیشت کا پہیہ بلا تعطل چلتا رہے ۔