لاہور، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، قصور، چونیاں، پھالیہ ، راولپنڈی ( کرائم رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، تحصیل رپورٹرز، رپورٹر 92 نیوز) قصور کی تحصیل چونیاں میں تھانہ الہ آباد میں سابق بہنوئی سے شادی کرنے والی خاتون نے شوہر کے ساتھ ملکر اپنی 8 ماہ کی سوتیلی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا اور نعش گھر کے صحن میں دبا دی، ہمسایوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش برآمد کرلی اور سفاک والد اور اس کی دوسری بیوی کو گرفتار کرلیا، ملزم 50 سالہ شریف نے نبیلہ سے شادی کی، پھر نبیلہ کو طلاق دیکر اس کی بہن زینب سے شادی کرلی، نبیلہ کو بھی طلاق کے بعد بھی اپنے ساتھ ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا، نبیلہ سے اس کی 8 ماہ کی بیٹی تھی جو اکثر بیمار رہتی تھی، دو روز قبل سنگدل باپ اور دوسری بیوی زینب نے ایمان کو مار کر نعش صحن میں دبا دی۔ ماں نے کہا ایمان بیماری کی وجہ سے فوت ہوئی، تدفین کے اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو صحن میں دبایا تھا، چوہنگ کے علاقہ خالق آباد میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے ڈنڈے مار کر بھائی کو قتل کر دیا ، 50 سالہ لیاقت کو بڑے بھائی اسلم نے ڈنڈے مار کر زخمی کردیا اور فرار ہو گیا ، لیاقت نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، گوجرانوالہ کے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں 7 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں میانوال رانجھا نہر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، شادی شدہ جوڑا جہلم سے منڈی بہاؤالدین کے گاؤں میانوال رانجھا جا رہا تھا، دونوں 7 ماہ سے جہلم میں مقیم تھے ، کسی نامعلوم کال پر یہ جوڑا میانوال رانجھا جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیالکوٹ میں لین دین کے تنازعہ پر تین افراد نے زدکوب کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، دھدو بسراء کے اقبال نے عابد علی سے 40ہزار رو پے لینے تھے ، عابد علی نے اقبال کو کال کی کہ وہ گلہ نمبر8پسرورروڈ آکر رقم لے جائے ، اقبال پہنچا، ملزمان عابد علی ،عاطف غفور اور ایک نامعلوم نے تشدد کرکے مار دیا۔ راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں تنخواہ مانگنے کے معاملے پر 7 ماہ کی حاملہ نوجوان ملازمہ کو مالکن نے دیگر کے ساتھ مل کر چھت سے گرا کر مار دیا، 25 سالہ ثنا ولایت ہومز تھری میں حنیف کی کوٹھی پر کام کرتی تھی، مالکن نے مار دیا۔