لاہورسپورٹس رپورٹر) جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کی انڈر14کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کر نے والے ابھرتے ہوئے ٹینس کھلاڑی بلال عاصم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چارسال سے ٹینس کھیل رہے ہیں اور سخت محنت کر رہے ہیں۔روزنامہ 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے بلال عاصم نے کہا کہ وہ مستقبل میں پروفیشنل ٹینس کھلاڑی بننا چاہتے ہیں۔ چوتھی جماعت کے طالب علم بلال عاصم نے مزید بتایا کہ وہ باقاعدگی سے ٹینس کھیلتے ہیں اور ہر روز ٹینس کورٹس میں تین گھنٹے تک سخت محنت کر رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنا پروفیشنل کھلاڑی بننے کا خواب پورا کر سکیں۔