لاہور(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب زاہد حسین گزشتہ روز کسی کو بتائے بغیر اور سائل بن کر ایکسائز آفس فیصل ٹائون پہنچ گئے ۔ اس دوران وہ دوگھنٹے سے زائد ایکسائز آفس میں پھرتے رہے اور کسی بھی افسر اور انسپکٹر نے انہیں نہ پہچانا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب زاہد حسین ایکسائز آفس فیصل ٹائون گئے جہاں انہوں نے ایک ایکسائز انسپکٹر الطاف سے چالان کے متعلق پوچھا ۔ ایجنٹوں کو بھی وہ مانیٹر کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز نے سہولت سنٹر میں تعینات عملے سمیت دیگر عملے کی سرزنش کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ٹیکس گزاروں کو بہتر سہولیات فراہم کریں اور دفتر میں صفائی کا نظام بھی بہتر ہونا چاہیے اور آئندہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز کا علم ہو نے پر انہوں نے ایکسائز افسران سے کہا کہ موبائل فون سننے کیلئے ہوتا ہے ، ویڈیو گیم کھیلنے کیلئے نہیں۔ ایکسائز دفاتر میں ایجنٹ مافیا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور افسران سمیت تمام ملازمین وقت کی پابندی کریں ۔