کالا خطائی نیو نارووال روڈ پر شریف پورہ مقام پر پاکستان رینجرز کی چیک پوسٹ واقع ہے جو کہ سڑک کے موڑ کے عین اوپر ہے یقینی طور پر عوام کے جان و مال اور رینجرز پوسٹ اور جوانوں کی حفاظت کے لیے بیر ئیرز رکاوٹیں لگانا درست ہے تا کہ گاڑیوں کی سپیڈ کم ہو اور با حفاظت موڑ سے آگے ٹریول کر سکیں لیکن ان رکاوٹوں کے Sop نا مناسب ہیں ،ان رکاوٹوں سے نارووال سے لاہور اور لاہور سے نارووال کی طرف جانے والی گاڑیوں بالخصوص HTV ٹریفک کو بہت دشواری پیش آرہی ہیں بڑی بسیں اور ٹرک و ٹریلرز کے لیے اپنی ٹرانسپورٹ کا رخ موڑنا بہت مشکل ہو گیا ہے جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں بعض اوقات تو دونوں اطراف سے آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں برابر فاصلے پر آجاتی ہیں جس سے ان کو بیک کرنے پر دشواری آتی ہے۔ برئے مہر بانی عوامی مفاد میں ان بیریئرز کو آسان بنایا جائے تا کہ ٹریفک با ٓسانی گزر سکے۔ (فرحان شوکت ہنجرا )