لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے مظفر خان کے احکامات پر شہر بھر میں شجر کاری مہم آغاز کی تیاریاں جاری ہیں۔شہر بھر کے مختلف مکامات پر نئے پودوں لگانے کیلئے گڑھے کھودنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ مظفر خان کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے لاہور شہر بھر میں آم، شہتوت، جامن، سہانجنا، املتاس اور بگائن نیم سمیت دیگر سیایہ دار اور پھلدار نئے پودے لگائے گا۔شجرکاری انسانی اور حیوانی زندگی کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے ۔2020ء میں پی ایچ اے شہر میں سابقہ ادوار کی نسبت کثیر تعداد میں نئے پودے لگائے گا۔ماحول کو صاف رکھنے اور آلودگی سے بچانے کے لیے درخت لگانا بے حد ضروری ہیں۔ رواں سال ہونے والی شجرکاری مہم میں پی ایچ اے کے تمام ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کریں گے ۔