ڈ ی آئی خان، پنڈی بھٹیاں، قصور ( مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ 92نیوز، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی آئی خان میں درابن روڈپرمسافرکوچ اوربس کے درمیان تصادم ہوگیا،حادثے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ،ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پنڈی بھٹیاں میں ٹریکٹر کے الٹنے سے ڈرائیورجاں بحق ہوگیا، نواحی گاؤ ں ہجن کا رہائشی ولایت حسین اپنے ٹریکٹر پر گاؤں جا رہا تھا ، فلائی اوور پُل پر چڑھا تو ٹریکٹر بے قابو ہو کر پُل سے نیچے جا گرا ، ولایت شدید زخمی ہو گیا ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں لایا گیا جہاں دم توڑ گیا۔ قصور میں حبیب آباد پل کے قریب سڑک کراس کرنے والا شخص نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، 45 سالہ اصغرعلی سڑک کراس کر رہا تھا کہ حادثہ کی نذر ہوگیا۔