لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے شہریوں کو گھر کی دہلیز تک صاف پانی کی فراہمی کا ماڈل تیار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر پانی کی فراہمیکیلئے نیا روڈ میپ تیار کیا ہے جسے پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیا جائے گا ۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی شہریوں کو گھر کی دہلیز پرصاف پانی فراہم کرے گی، پانی کی فراہمی کیلئے موبائل وین اور رکشوں کا استعمال کیا جائیگا ، گاڑیاں اور رکشے صاف پانی لے کر گلی محلوں میں جا کر شہریوں کو دیں گے ،حکام کا کہنا ہے کہ اس پلان کے تحت پانی وہاں پہنچایا جایا گا جہاں فلٹریشن پلانٹ کم اور فاصلے پرہوں گے ، دوسری جانب آب پاک اتھارٹی کے زیر اہتمام تعمیر ہونے فلٹریشن پلانٹس کا ڈیزائن بھی تیار کرلیا گیا ۔