نئی دہلی ( 92 نیوزرپورٹ) نئی دہلی میں بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح سکیورٹی ایکٹ نافذ کرتے ہوئے مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی۔شہریت قانون کیخلا ف شہر شہر احتجاج جاری ہے ،شاہین باغ،لکھنئو،کرناٹکا میں بھی خواتین کا سخت سردی کے باوجود دھرنا برقرار ہے ، نئی دہلی کے شاہین باغ میں خواتین ڈٹ کر اپنی جگہ پر بیٹھی ہوئی ہیں، لکھنؤ اور کرناٹکا میں بھی خواتین کا احتجاج جاری ہے ،نئی دہلی کے شاہین باغ میں سرد ترین موسم کی پرواہ کیے بغیر خواتین جم کر اپنی جگہ بیٹھی ہوئی احتجاج کر رہی ہیں۔پولیس لکھنو کے گھنٹہ گھر پر احتجاج کے لیے بیٹھی خواتین کا کھانے پینے کا سامان اور کمبل اُٹھا کر لے گئی، مظاہرین نے ’لکھنو پولیس چور ہے ‘ کے نعرے لگا دیئے جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔ خواتین نے احتجاج کے دوران متنازعہ قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی،ریاست کرناٹکا کے شہر گلبرگہ میں بھی متنازعہ شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرے میں ہر مذہب کی خاتون مودی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔