کراچی (سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے کہا ہے کہ یہ ایک لمبا ٹورنامنٹ ہے ، ابتدائی میچز ہار کر بھی ٹیم کم بیک کرسکتی ہے ۔کراچی میں ڈیوڈ ملان نے گزشتہ رات اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست سے متعلق کہا کہ ہماری ٹیم پندرہ رنز کم بنا پائی۔