تورانگا( سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی 72رنز سے شکست دیکر 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔ کیوی بلے بازوں نے 20 اوورز میں 238 رنز بنائے ۔گلین فلپس نے 46 گیندوں پر ٹی ٹونٹی کی تیز ترین سنچری سکور کی ، 239 رنزکے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز ہی بنا سکی۔