لاہور(خصوصی نمائندہ،این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جماعت اسلامی کے وفد نے نائب امیر لیاقت بلوچ اور فرید پراچہ کی قیادت میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پرمیاں مقصود احمد، اسد اﷲ بھٹو، ذکر اﷲ مجاہد،چودھری سالک حسین ایم این اے ، چودھری شافع حسین، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، ریاض اصغر چودھری اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے ۔وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی،اس دوران سیاسی معاملات اور دیگر امور بھی زیر غور آئے ۔ چودھری شجاعت حسین سے تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنما چودھری محمد عبداﷲ طاہر، چودھری محمد سلیم صادق ودیگر نے بھی ملاقات کی۔