لاہور(سپورٹس ڈیسک) عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا گیا، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عظیم ویسٹ انڈین سابق کرکٹر ویون رچرڈ سے پاکستان کی کوچنگ کیلئے رابطہ کر لیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کرنے والے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو بیٹنگ یا ہیڈ کوچ کی ذمے دارے سونپی جا سکتی ہے ۔ ویون رچرڈ کی کوچنگ میں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی شاندار رہی ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 2 مرتبہ رن اپ رہی ہے ، جبکہ ایک مرتبہ چیمپئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی ہے ۔