دبئی( سپورٹس ڈیسک) بھارت کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ورات کوہلی سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی۔ورات کوہلی کی کپتانی میں بھارت کو نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہ انفرادی طور پر بھی ناکام ہوئے اور میچ میں صرف 21 رنز بنا سکے ۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی 906 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے سٹیو ن سمتھ 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں جب کہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔