کراچی (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آئی سی سی اور پوری کرکٹ برادری کے نسل پرستی کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹوں کی ایک سیریز میں سیمی نے پوری دنیا میں افریقی نژاد لوگوں کے دکھوں کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا کہ میرے بھائی (جارج فلائیڈ) کے ساتھ سلوک دیکھنے کے بعد اگر آپ ناانصافی کے خلاف کھڑے نہیں ہوتے تو آپ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں۔