اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کے سبب گھر بیٹھے کھلاڑیوں کے متعلق ایک دلچسپ ویڈیو اپنے فیس بک پیج پر لگائی ہے ۔آئی سی سی نے مختلف ٹیموں سے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ’ہوم الیون‘ کی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کے نام گھریلو اشیا سے مماثلت رکھتے ہیں، جیسا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل کا نام مارٹن کپٹل رکھا گیا ہے ۔ویڈیو میں بلے باز مارٹن کی جگہ کپ کی تصویر لگائی گئی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین آفریدی کا نام شاہین آفریجی رکھا گیا ہے اور ان کی جگہ فریج کی تصویر لگائی گئی ہے ۔ جوش بٹلر کا نام فلوس بٹلر رکھا گیا ہے ۔نیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑی سوزی بیٹس کو سوزی پلیٹس اوربھارتی خاتون کھلاڑی ہرمن پریت کور کو سیب سے تشبیہہ دی گئی ہے ۔ ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑی وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک کا نام کوئٹن ڈی سوکس رکھ کر ان کی جگہ جراب کی تصویر لگائی گئی ہے ۔ سری لنکا کے کھلاڑی تھساراپریرا کو تھیسارا پرچیئرا بنا کر کرسی کی تصویر لگائی گئی ہے ۔ بھارت کے کھلاڑی واشنگٹن سندار کا نام واشنگ یور ہینڈز سندارا رکھا گیا ہے ۔