لاہور(سپورٹس رپورٹر) آی سی سی بورڈ اجلاس ورلڈ ٹی ٹونٹی کے انعقاد بارے کوئی فیصلہ کئے بغیر دس جون تک ملتوی کر دیا گیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کی۔تمام ارکان نے بورڈ کے فیصلوں کی رازداری بارے اپنے تحفطات کا اظہار کیا۔ جس پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی فیصلوں کی رازداری لیک ہو نے پر ایتھکس کمیٹی آفیسر معروف ایکسپرٹس کے ساتھ اس کی تحقیقات کرے اور دس جون کو منعقدیہ اجلاس میں اس کی رپورٹ پیش کرے ۔ اجلاس میں تمام بورڈز کے ساتھ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور ورلڈ کپ کے انعقاد کا فیصلہ دس جون کے اجلاس تک ملتوی کر دی گئی۔