لندن(ویب ڈیسک) ہم میں سے کئی افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہر جگہ دیر سے ہی پہنچتے ہیں، اگر آپ بھی ان ہی میں سے ایک ہیں تو آپ کیلئے ایک اچھی خبر ہے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ ہمیشہ ہر جگہ تاخیر سے پہنچتے ہیں وہ لمبی زندگی جیتے اور خوش مزاج بھی ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق وہ لوگ جو کہیں بھی تاخیر سے پہنچنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں دل کی بیماریوں کے امکانات بے حد کم ہوتے ہیں اور ان کا بلڈ پریشر بھی معتدل ہوتا ہے ۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ ہر جگہ تاخیر سے پہنچنے والے لوگوں کی دل کی صحت اس لئے اچھی ہوتی ہے کیونکہ وہ وقت پر یا جلد پہنچنے والوں کے مقابلے پرسکون ہوتے ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جو ہر جگہ دیر سے پہنچتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے اور ایسے لوگوں میں ڈپریشن کے امکانات بھی بے حد کم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق زندگی میں پُر امید ہونا انسان کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔