لاہور (کلچرل رپورٹر ) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ بغیر تعطل کے فلمیں بننے سے ہی فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے ،فلم انڈسٹری کو حال ہی میں نئی چہروں کی کھیپ میسر آئی ہے جو اطمینان بخش ہے اورسب نے اپنے کیرئیر کا آغاز کامیابی سے کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں فلمیں بننے کی تعداد بڑھی ہے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملا ہے۔