مکرمی !کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت پاکستان نے ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد ، متعدد یونیورسٹیوں اور اداروں نے آن لائن کلاسوں کے خیال پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔آن لائن تعلیم یا فاصلاتی تعلیم کو ترقی پذیر دنیا کے لاکھوں لوگوں کو تعلیم کی فراہمی کا ایک بہترین طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن آن لائن تعلیم ابھی تک تکنیکی انفراسٹرکچر کی وجہ سے محدود ہے۔ پاکستان میں صرف 32 فیصد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ،ہمارے پاس ہر شہر میں تیزرفتار نیٹ کے لئے کوئی فائبر کیبل نہیں ہے۔ پاکستان ٹیلی مواصلات کارپوریشن، جو پاکستان میں سب سے بڑا انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا ادارہ ہے ، منتخب علاقوں کے ساتھ صرف آٹھ شہروں میں فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ) سروس فراہم کرتا ہے۔لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ، گھر میں انٹرنیٹ کی رفتار پہلے ہی اپنی زیادہ سے زیادہ حد کو چھو رہی ہے۔ اس لیے آن لائن کلاسز کا تجربہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ طلبا کی اکثریت نیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس سہولت کا فائدہ نا اٹھا سکے گی۔ (دعا شیخ، کراچی)