لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 2020کے 10 میچز کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، ملک بھر میں نجی کوریئر سروس کی برانچوں سے پہلے روز سینکڑوں لوگوں نے ٹکٹ ری فند کرائے ۔ پہلے مرحلے میں لیگ میچز کے ٹکٹس کی رقم واپس کی جارہی ہے ۔یہ مرحلہ تین ہفتوں میں دو مراحل میں مکمل ہو گا۔ اس میچوں میں پاکستان سوپر لیگ فائیو کے وہ 10 میچز جو بارش کی نذر ہوئے یا بند دروازوں میں کھیلے گئے یا پھر کورونا وائرس کی وجہ سے ہو ہی نہ سکے ، ان میچوں کے ٹکٹوں کی رقم شائقین کو واپس کی جا رہی ہے ۔پہلے مرحلے میں لیگ کے چھ میچز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جارہی ہے جو 5اگست تک جاری رہے گا۔ری فنڈنگ کا دوسرا مرحلہ 6اگست سے 29اگست تک ہو گا جس میں ابتدائی شیڈول میں شامل کوالیفائیر میچز ، دو ایلمنیٹر میچ اور فائنل میچ کے ٹکٹس ری فنڈ کئے جائیں گے ۔دوسری طرف انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رواں سال پی ایس ایل کے باقی میچوں کے انعقاد کے حق میں ہیں۔