لاہور( سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز میں بہترین سکیورٹی انتظامات کے بعد پاکستانی سرزمین پر ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ سری لنکن سکیورٹی وفد کی مثبت رپورٹ کے بعد اب پاکستان 10سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کر سکتا ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کی سیریز دسمبر میں کھیلی جانی ہے اور ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایک ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلنے کے لیے ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔ ٹیسٹ سیریز کا اگر صرف ایک میچ پاکستان میں کھیلا گیا اور سری لنکن کرکٹ بورڈ ملک میں میچ کھیلنے پر راضی نہ ہوئی تو سیریز کا تو دوسرا میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔